ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 18 ستمبر 2020 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم چترال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، نورپور تھل 42، بھکر اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :