اورنج ٹرین منصوبہ کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا، لیفٹینیٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:42

اورنج ٹرین منصوبہ کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا، لیفٹینیٹ جنرل (ر) عاصم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) وزیر اعظم کے مشیر اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے چیئرمین لیفٹینیٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منصوبے کیلئے سٹاف کی بھرتیاں جاری ہیں ، کرائے کا تعین کر لیا گیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اورنج ٹرین کے حوالے سے ابتدائی مسائل حل کر لیے ہیں۔ آزمائشی بنیادوں پر اس کو چلایا جا رہا ہے ۔ آپریشن اور منٹیننس کا کام دیئے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :