میر حاصل خان بزنجو ایک عظیم لیڈر اور رہبر تھے ،جان بلیدی

اپنی ساری زندگی عوام کی حقوق اور ملک میں جمہوریت کی خاطر واقف کردی تھی، سیکرٹری جنرل نیشنل پارٹی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 19:57

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر یٹری جنرل جان بلیدی نے کہاہے کہ میر حاصل خان بزنجو ایک عظیم لیڈر اور رہبر تھے ،میرحاصل خان بزنجو کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،میر حاصل خان بزنجو نے اپنی ساری زندگی عوام کی حقوق اور ملک میں جمہوریت کی خاطر واقف کردی تھی،انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی عوام کیلئے ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا، میر حاصل بزنجو کی وفات سے ملک ایک عظیم لیڈر اور رہبر سے محروم ہوگیا ہے جس کا خلا پر نہیں ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں پارٹی کی جانب سے میر حاصل خان بزنجو یاد میں منعقد ہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر واجہ عبدالخالق بلوچ ،صوبائی نائب صدر رحمت بلوچ ،سابق ایم پی اے یاسمین لہڑی ، مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ اسلم بلوچ ،ضلعی صدر محمد نعیم خان کھوسہ ، عبدالرسول بلوچ ، میر دوہران خان کھوسہ ، کامریڈ رفیق احمد کھوسہ ،مہران بلوچ ،مجلس وحد ت مسلمین کے مرکزی سیکر یٹری اطلا عات علامہ مقصود ڈومکی ، جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالمجید بادینی ،راوت بلوچ، مہران بلوچ ،عبدالحکیم بلوچ سمیت دیگر مقرین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر یٹری جنرل جان بلیدی نے کہاکہ میر حاصل خان بزنجو ایک عظیم باپ کے ایک عظیم بیٹے تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنی ساری زندگی میں عوام کے حقوق کی خاطر جدوجہد کی اور بلوچستان کے سائل و سائل پر بلوچ عوام کے حق حاکمیت کیلئے آواز ملک کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچاتے رہے مگر بلوچستان کے وسائل پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی انہوں نے کہاکہ میر حاصل خان بزنجو کے انتقال کے نیشنل پارٹی ایک عظیم رہبراور لیڈر سے محروم ہوگئی ہے جس کا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے کارکناں میر حاصل خان بزنجو کے مشن کا پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ظالموں کے خلاف آواز بلند کریں اور مظلوں کا ساتھ دیں ،۔انہوں نے کہاکہ میر حاصل خان بزنجو نے ہمیشہ ملک میں جمہوری ادروں کی مضبوطی کے جدوجہد کی اور پارلیمنٹ کی وقار بحالی کیلئے آواز بلند کرتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے عمران حکومت کی تمام غلط پالیسیاں ناکام ہوچکی ہے،اگر ملک کو بچانا ہے تو عوام نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیج سکیں ۔

انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت نے پارلیمنٹ کا ربڑ اسٹیمپ بنایا ہوا ہے ، پاکستان طرف اور طرف پارلیمانی نظام کے تحت ہی چل سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کر نا چاہتی ہے جو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوگی ، اگر اٹھارویں ترمیم کو چھڑنے کی کوشش ی کی گئی تو اس کے خطر ناک نتائچ برآمد ہونگے ۔ ریفرنس میں نصیر آباد ،جعفرآباد ،جھل مگسی ، بولان ، صحبت پور اور دیگر علاقوں کے نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں سمیت خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔