آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید26افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے،1کرونا کا مریض فوت ہوا اور467افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے،رپورٹ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید26افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،16 کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے،1کرونا کا مریض فوت ہوا اور467افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سی13کا تعلق مظفرآباد،7کا پونچھ،1 کا نیلم،4کا باغ،1کا حویلی سے ہے جبکہ مظفرآباد میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔

آزادکشمیر میں اب تک 39688افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2515افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی2257افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ193مریض زیر علاج ہیں اور 67مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 25کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،10کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور ،07کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی2257افرادمیں سے مظفرآباد سی698،جہلم ویلی41،نیلم 41،پونچھ سی280،باغ سی135،حویلی19، سدھنوتی67،میرپور462،بھمبرسی263جبکہ کوٹلی سی251مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کی193 مریضوں میں سی177مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ16مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں3، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں10،ڈی ایچ کیو میرپور میں 3 میں مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق36221 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

متعلقہ عنوان :