ٴکراچی،پولیس کی کارروائیاں ، گینگ وار کارندوں اور منشیات وگٹکا فروشوں سمیت 17 ملزمان گرفتار

] اسلحہ منشیات گٹکا ودیگر مسروقہ سامان برآمد

اتوار 20 ستمبر 2020 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گینگ وار کارندوں اور منشیات وگٹکا فروشوں سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات گٹکا ودیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ کے دو کارندوں کبیر احمد اور احشم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پاکستان بازار پولیس نے دو ملزمان دائود اور سرفراز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔کلاکوٹ پولیس نے ملزم اسلم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔سٹی کورٹ پولیس نے تین ملزمان جمشید تنولی۔اسد اللہ اور شہباز عرف سجو کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

سمن آباد پولیس نے گٹا فروش ضیا الدین کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کا گٹکا برآمد کرلیا۔ مبینہ ٹائون پولیس نے ملزم نظام الدین کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ جمشید کوارٹر پولیس نے دو ملزمان نذیر محمد اور شاہد عرف بھٹو کو گرفتار کرکے گٹکا اور منشیات برآمد کرلی۔سہراب گوٹھ پولیس نے ملزم وقاص کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔شارع فیصل پولیس نے ملزم قاسم کو گرفتار کرلیا۔ درخشاں پولیس نے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا۔ پی آئی بی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان محمد یونس۔آصف اور واجد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ملیر سٹی پولیس نے ملزم شوکت علی کباڑی کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی