حکومت اور اپوزیشن ذاتی مفادات اور انانیت کی جنگ میں تیسری قوت کے لیے راستہ ہموار نہ کرے،رہنماجمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان

اتوار 20 ستمبر 2020 23:20

ٓکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص مانسہرہ اور ہری پور مانسرہ میں جلسوں وپروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ذاتی مفادات اور انانیت کی جنگ میں تیسری قوت کے لیے راستہ ہموار نہ کرے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے بجائے ملک و قوم کے مفاد میں فرسودہ نظام سے نجات دلائے حکومت اور اپوزیشن نے ہمیشہ غیر جمہوری اقدامات سے جمہوریت کاسیتاناس کردیا ہے غیرآئینی اقدامات ملک کو آمریت کی نرسری بنا دیا ہے قوم کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جلد بازی فیصلوں سے ملک آئینی بحران کی طرف جا رہے ہیں اورحکومت کے پاس معیشت کا کوئی پلان نہیں ہے‘ نہ کوئی سیاسی پلان ہے، گڈزگورننس کا کوئی پلان نہیں ہے ملک کی معیشت دیوالیہ ہوچکا حکومتی بنچوں میں مافیاز کے وجہ سے ملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک گئے انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی معاشی میدان میں آئی ایم ایف کے غلام بنادیا پارلیمنٹ کی فیصلے مقتدر قوتوں کی ہاتھ میں ہے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ بوسیدہ نظام چل رہا ہے طبقاتی جبر و استحصال کے تسلسل سے عوام کے ساتھ جو کھلواڑ چل رہا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اس نظام میں رہتے ہوئے آئی ایم ایف جیسے سامراجی اداروں کی جکڑ بندیوں اورمعاشی بحران سے نجات حاصل کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے تمام تر ضروریاتِ زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں آٹا چور چینی چور مافیاز کی ہوس کا خمیازہ محنت کش مزدور اور غریب عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے انتخابات کے دوران قوم سے کیے وعدوں کو چند ہی دنوں میں ہی بھلادئیے، کشکول توڑنے اور قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نکالنے کا دعوی کرنے والوں نے آتے ہی کشکول پکڑ لیا ایک کروڑ نوکریوں کاجھانسہ دینے والا نے ہزاروں ملازمین کو فارغ اوراداروں کی اصلاح اور کرپشن کی نمٹنے کی بجائے کابینہ سے لیکر ہر ادارہ کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہے تمام دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ان ناروا پالیسیاں عوام کو نکالنے پر مجبور کررہے ہیں عوام چھٹکارا پانے کے منتظر رہیں گی