
امریکی صدر انتخابات سے قبل سپریم کورٹ میں ہونے والی خالی نشست پر جج مقررکرنا چاہتے ہیں
آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لیے نامزدگی کر دیں گے. صدر ٹرمپ کا خطاب
میاں محمد ندیم
پیر 21 ستمبر 2020
09:14

(جاری ہے)
اس سے قبل صدر دو خواتین ججز کی تعریف کر چکے ہیں جن میں سے کسی ایک کو صدر اس مستقل نشست کے لیے نامزد کر سکتے ہیں مذکورہ خواتین ججز کو انہوں نے وفاقی ایپلٹ عدالتوں میں ترقی دی تھی.
ان میں سے ایک شکاگو کی ساتویں سرکٹ کورٹ آف اپیل کی جج ایمی کونی بیرٹ اوردوسری اٹلاٹنا کی گیارہویں کورٹ آف سرکٹ کی جج باربرا لاگوا ہو سکتی ہیں سپریم کورٹ میں اس وقت قدامت پسند نظریات کے حامل ججوں کو چار کے مقابلے میں پانچ کی برتری حاصل ہے. امریکہ میں سپریم کورٹ کے جج کی تعیناتی تاحیات ہوتی ہے گنزبرگ 27 سال تک امریکی سپریم کورٹ کی جج رہنے کے بعد کینسر کے باعث انتقال کر گئیں تھیں انہیں لبرل نظریات کی حامل جج سمجھا جاتا تھا. ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ قدامت پسند نظریات کی حامل جج تعینات کرانے میں کامیاب ہو گئے تو امریکی سپریم کورٹ میں ان نظریات کے حامل ججز کی تعداد 6 ہو جائے گی لیکن صدر ٹرمپ کو امریکی سینیٹ سے اس کی منظوری لینا ہو گی جہاں ری پبلکن اراکین کو ڈیمو کریٹک پارٹی کے 47 اراکین کے مقابلے میں 53 اراکین کی حمایت حاصل ہے. نیشنل پبلک ریڈیو کے مطابق انتقال سے چند روز پہلے گنز برگ نے اپنی پوتی کلیرا سپرا کو ایک بیان لکھوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ میری جگہ سپریم کورٹ میں تعیناتی نئے صدر کے منتخب ہونے تک نہ کی جائے‘تاہم سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کے لیڈر مچ مکونل نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نامزد کیے جانے والے کسی بھی جج کی منظوری کے لیے امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کی جائے گی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.