آل پراپرٹی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے ناجائز ٹیکسوں,قبضہ گروپوں,پٹوارخانے میں زیادہ فیس کی وصولی ودیگر مسائل کے حل کیلئے پرامن تحریک چلانے کا اعلان کردیا

اُنہوں نے واضح کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوے تو پورے پاکستان کی سطح پر پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے جو مسائل کے حل ہونے تک جاری رہے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 12:08

آل پراپرٹی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے ناجائز ٹیکسوں,قبضہ گروپوں,پٹوارخانے ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،روفان خان) آل پراپرٹی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے ناجائز ٹیکسوں,قبضہ گروپوں,پٹوارخانے میں زیادہ فیس کی وصولی ودیگر مسائل کے حل کیلئے پرامن تحریک چلانے کا اعلان کردیا اُنہوں نے واضح کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوے تو پورے پاکستان کی سطح پر پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے جو مسائل کے حل ہونے تک جاری رہے گا

پراپرٹی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین حاجی گل مانور وزیر کی سربراہی میں پشاوڈبگری گارڈن کے قریب احمد نیاز ریسٹورنٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پراپرٹی ڈیلرکثیر تعداد میں شریک ہوئے اس موقع پر ملک شیرین زمان,فرمان خان نیاز, محمد سبحان,دلاؤر وزیر,السعیدنور محمد جان,ذوالفقارخان داؤڑ,لقمان,نیاز دراز ودیگر بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ قبضہ گروپوں اور بھتہ خوروں کے خلاف بھی تحریک چلائیں گے بھتہ خوروں اور قبضہ مافیا کی بدمعاشی چلنے نہیں دیں گے غریبوں کی اراضی پر قبضہ کرنا اور ان سے بھتہ وصول کرنا کہاں کا انصاف ہے؟

اُنہوں نے کہاکہ پراپرٹی ڈیلروں سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے حکومت کی جانب سے دو فیصد کمیشن مقر ر ہے لیکن اس سے کئی گنا زیادہ ٹیکس وصولی کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح گن ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے ان دونوں ٹیکسوں کی وصولی کا سلسلہ فوراً بند کیا جا ئے آل پراپرٹی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زیادہ و ناجائز ٹیکسوں کی وصولی کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی اور نہ دینے کو تیار ہے اُنہوں نے کہاکہ پنجاب کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی دو فیصد کمیشن لینے کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور زائد ٹیکس کی وصولی کا راستہ بند کردیا جائے اور جس طرح پنجاب اسمبلی سے قرداد منظور ہوئی ہے اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی سے بھی منظور کی جائے اُنہوں نے واضح کیا کہ پٹواریوں کی انتقالات پر دو فیصد فیس مقررہے لیکن وہ من مانی کررہے ہیں اورلوگوں سے پانچ فیصدفیس وصول کررہے ہیں چونکہ یہ سراسر ظلم و زیادتی ہے اس کی آل پراپرٹی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا بھر پور مذمت کرتی ہے اُنہوں نے کہاکہ پاکستان ہمار ا ملک ہے اور ہم محب وطن ہیں قبائلیوں نے جو قربانیاں دی ہیں ان کی مثالیں نہیں ملتیں دھرتی سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اُنہوں نے اعلان کیاکہ شوال,رزمک ودیگر سیاحتی مقامات پر سیاح کی سہولیات کیلئے کالونیاں بنائیں گے تاکہ سیاحتی مقامات میں سیاح کیلئے کوئی تکلیف نہ ہو گل مانور خان نے خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین و ڈی آئی خان کے صد ر مقرر ہونے پر تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ پراپرٹی کے ڈیلروں کے جتنے مسائل ہیں ان کے حل کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے موجودہ دور میں پراپرٹی ڈیلرز کی جو مشکلات ہیں وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سامنے رکھیں گے اور ان کا خاتمہ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں بعدازاں اُنہوں نے احمد نیاز ریسٹورنٹ میں فارمیسی کاافتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

آل پراپرٹی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین حاجی گل مانور وزیر کو صوبائی صدر کے فرزند ذوالفقار نے پشاور آمد پر گلدستہ پیش کیا۔