}اٹک، ریڑھی بانوں کا اٹک انتظامیہ کے خلاف چوک فوارہ میں احتجاج

ش*وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 21 ستمبر 2020 22:55

%اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) اٹک میں ریڑھی بانوں کا اٹک انتظامیہ کے خلاف چوک فوارہ میں احتجاج ، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹک کے ریڑھی بانوں نے انتظامیہ کے ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن کے خلاف چوک فوارہ میں احتجاج کیا احتجاج کی قیادت عمران عبدالرحمن مانی ، عبدالرشید شہزاد اور دیگر نے کی انہوں نے کہا کہ اٹک انتظامیہ ایم پی کے حکم پر ہمیں بے روزگار کر رہی ہے بلدیہ والے ہمارا سامان اور ریڑھیوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں بھاری جرمانہ کرتے ہیں اور جن کی سفارش نہیں ہوتی ان کی ریڑھیوں کے ٹائر اتار لیتے ہیں ہم غریب ریڑھی والے کس کو اپنی فریاد سنائیں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نوٹس لیں ۔