گندا پانی پینے سے مرغے کی ہلاکت پر حکومت سے نالاں بچے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی

بچے نے نئی ویڈیو میں اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے بھیجے گئے تحائف پر جذباتی انداز میں شکریہ ادا کیا، سندھ کی سوغات اجرک بھی تحفے میں پیش کی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 22 ستمبر 2020 04:26

گندا پانی پینے سے مرغے کی ہلاکت پر حکومت سے نالاں بچے کی ایک اور ویڈیو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2020ء) گندا پانی پینے سے مرغے کی ہلاکت پر حکومت سے نالاں بچے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ بچے نے نئی ویڈیو میں اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے بھیجے گئے تحائف پر جذباتی انداز میں شکریہ ادا کیا، سندھ کی سوغات اجرک بھی تحفے میں پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق بارش سے جمع ہونے والے سیلابی پانی پینے سے ہلاک ہونے والے مرغے کا مالک ایک کمسن بچہ تھا جس نے مرغے کی ہلاکت کے بعد سندھ حکومت کی غیرت کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا تھا۔

بچے کو مرغے کی ہلاکت پر سخت نالاں دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔ اسی دوران معروف اینکر پرسن اقرار الحسن مغموم بچے کی داد رسی کے لیے ہمہ قسم کے تحائف لے کر اس کے گھر پہنچ گئے۔ تحائف میں سب بڑا تحفہ کمسن بچے کے ہلاک مرغے سے مشابہت رکھنے والے 3 مرغے تھے جنہیں پا کر بچہ بے حد خوش ہوا۔

(جاری ہے)

نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اقرارالحسن کے تحائف بھیجنے پر پُرجوش انداز میں ان شکریہ ادا کر رہا ہے اور جوابی تحفے کے طور پر اور اجرک بھی پیش کر رہا ہے۔

 
  ایک ٹوئیٹر صارف کے مطابق پاک فوج کے کچھ اہلکار بھی اس بچے کے پاس گئے اور ضروری سامان اور راشن سے اس کی مدد کی 
 
واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں کے بعد سیلابی پانی تاحال نہیں نکالا جا سکا ہے، کچھ روز قبل گندا پانی پینے سے اپنے مرغے کی ہلاکت پر ایک بچہ سخت غصے میں آ گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن بچے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وہ حکومت کی نا اہلی پر سخت نالاں ہے۔ ویڈیو میں بچہ سیلاب کے پانی میں ایک مرغے کو اٹھائے کھڑا ہے اور سخت غصے میں کہہ رہا ہے کہ اس کا مرغا گندا پانی پینے سے مر گیا، اب ہم یہ پانی پئیں گے تو ہم بھی مرجائیں گے۔ وہ غصہ سے چلاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ملک میں غریب تباہ ہوچکا ہے۔ بچہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ بلاول یہاں آؤ اور یہ گندا پانی نکالو، ہمیں پینے کا صاف پانی فراہم کرو۔ مذکورہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہو گئی تھی، سوشل میڈیا صارفین نے بچے سے خوب ہمدردی کا اظہار اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے۔