24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 582 کیسیز ہوئے، 4 مریض ہسپتال میں جاں بحق ، 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19 کے 36 ہزار 155 ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی

منگل 22 ستمبر 2020 15:02

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 582 کیسیز ہوئے، 4 مریض ہسپتال میں جاں بحق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 582 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 4 مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔

19 کے 36 ہزار 155 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 15 ہزار 211، پنجاب میں 12 ہزار 534، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 345, اسلام آباد میں 3 ہزار 280, بلوچستان میں1 ہزار 171،گلگت بلتستان میں 304، آزاد کشمیر میں 310 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 923 ہزار 159 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوویڈ۔

(جاری ہے)

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔

19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 106 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 303 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 550، بلوچستان میں 14 ہزار 499, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 513، اسلام آباد میں 16 ہزار 207, خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 387، پنجاب میں 98 ہزار 487 اور سندھ میں 1 لاکھ 34 ہزار 243 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 424 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 463 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 227 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 258،اسلام آباد میں کل 180 اموات،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 82 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 69 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے 32 لاکھ 30 ہزار 472 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 868 مریض زیر علاج ہیں۔