موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتار

منگل 22 ستمبر 2020 17:04

موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) ایس پی اقبال ٹائون انویسٹی گیشن نوید ارشاد کی سربراہی میں نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان مٹھو اورشہباز کو گرفتارکرلیا ۔گرفتار ملزمان سے 10 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بارگرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ملزمان نے شہر میں موبائل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن نواں کوٹ قمر ساجد نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔