انجمن اشاعت قرآن عظیم کی رجسٹریشن میں جعلسازی کا معاملہ

اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا،ایڈیشنل رجسٹرارکمپنی کو طلب کرلیا

بدھ 23 ستمبر 2020 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) 1948 میں بنائے جانے والے انجمن اشاعت قرآن عظیم پاکستان ٹرسٹ کی رجسٹریشن میں جعل سازی کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔اینٹی کرپشن نے ایڈیشنل رجسٹرار جوائنٹ اسٹاف کمپنی جنید کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق انجمن اشاعت قرآن عظیم 1948 میں سندھ کے پہلے وزیر اعلی پیر الہی بخش نے ٹرسٹ کو دینے کی منظوری دی تھی ۔

(جاری ہے)

1948 سے لے کر 2013 تک سید جمیل کے خاندان نے شہر کے مختلف علاقوں میں رفاعی کاموں کے لئے پراپرٹیز خریدی ۔ذرائع کے مطابق 16 مارچ 2013 کو سرکاری افسراں کی ملی بھگت سے معین الدین بہاولپوری ،منظور میو راجپوت و دیگر کے نام ٹرسٹ رجسٹرڈ کردیا اورجعلی رجسٹریشن کے بعد اسلحہ زور پر ٹرسٹ کی مختلف جگہوں پر واقعے زمین پر قبضہ کرلیا ۔معاملے کی تحقیقات کے لئے اینٹی کرپشن میں شکایت سید جمیل کے اہلے خانہ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جعل سازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔سرکاری افسران و دیگر کے خلاف فوری کاروائی کرکے رجسٹریشن واپس دلوائی جائے۔