باجوڑ، سراج الدین خان کا نواگئی عمرے تھانہ کا اچانک دورہ

بدھ 23 ستمبر 2020 17:54

باجوڑ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ایم پی اے جماعت اسلامی حاجی سراج الدین خان نے سب ڈویژن نواگئی عمرے تھانہ کا اچانک دورہ کیا، ایس ایچ او تھانہ نواگئی سب ڈویژن ظریف خان نے علاقے کی بابت آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

حاجی سراج الدین خان نے ایس ایچ او اور سٹاف کو سائلین سے عزت و احترام اور شہریوں کیساتھ احسن طریقے سے پیش آنیکی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں پولیس نظام کا اجراء ایک سنگ میل ہے۔