
لاہورپاکستان کا دل ہے،لاہور کے مسائل کو سب کی مشاورت سے حل کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے‘عثمان بزدار
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کااس ضمن میں کلیدی کردار ہوگااورانہیں اونر شپ دیں گے خالی باتوں اورپریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گا،عملی طورپر کام کر کے دکھاناہوگا،جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا لاہور شہرکیلئے میگاپراجیکٹس بھی شروع کیے جائیں گے، روزمرہ کے ایشوز کو انتظامیہ اورپولیس ترجیحی بنیادوں پر حل کریں‘وزیراعلیٰ پنجاب
بدھ 23 ستمبر 2020 18:07

(جاری ہے)
خالی باتوں اورپریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گا،عملی طورپر کام کر کے دکھاناہوگا۔
جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔میں ہر ماہ دیئے گئے ہدف پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا۔لاہور شہرکیلئے میگاپراجیکٹس بھی شروع کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ روزمرہ کے ایشوز کو انتظامیہ اورپولیس ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی اورصفائی کے نظام کومستقل بنیادوں پر درست کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق بھی بہت شکایت ہیں۔کارپوریشن کے حکام اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔منتخب نمائندے بھی فیلڈ میں نکلیں،عوامی مسائل کا خود جائزہ لیںاور وزیراعلیٰ آفس کو عوامی مسائل سے آگاہ کریں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل کے حل کی مستقل مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی - وزیر اعلی نے کہا کہ جو ٹاسک دیئے ہیں وہ ہر صورت پورے ہونے چاہئیں۔کوئی بہانہ بازی نہیں چلے گی۔پارکنگ ایشوزکے حل،ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری اورجرائم کے خاتمے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات چاہتا ہوں۔شہر میں گداگروں کے خلاف بھر پور مہم چلائی جائے۔سڑکوں پر گداگرنظر نہیں آنے چاہئیںاورگدا گروں کو Beggar homeمیں رکھا جائے۔ منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے۔سٹریٹ لائٹوں کی بحالی کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔تجاوزات کے رحجان کے خاتمے کے لئے موثر منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں - صوبائی وزراء،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے لاہور کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں- صوبائی وزراء عبدالعلیم خان،میاں محمود الرشید،ڈاکٹریاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،مراد راس،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر،ندیم بارا،ملک سرفراز،تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری،انسپکٹرجنرل پولیس،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو،سی سی پی او لاہور،ڈی سی لاہور،ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی جی پی ایچ اے،ڈی جی ایل ڈی اے،ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی،سی ٹی او لاہور،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی -مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.