
پی آئی اے کے پاس صرف 29 جہاز، ملازمین کی تعداد 14500 ہے: سینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کو بریفنگ
تناسب کے لحاظ سے 500ملازمین ایک جہاز کے لئے بنتے ہیں، ان ملازمین کی سالانہ تنخواہ 24 ارب 80 کروڑ بنتی ہے: سی ای او پی آئی اے
بدھ 23 ستمبر 2020 19:56

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جن ممالک کی طرف سے پی آئی اے پر پابندی لگائی گئی ہے ان سے کہا جائے کہ خود آکرہمارے پائلٹس کا معیار چیک کر لیں۔
سی ای او پی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے پی آئی اے کا آڈٹ مکمل ہوا ہے۔پی آئی اے میں اصلاحات سے آئندہ دو سالوں میں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی توقع ہے۔ پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آ،ْی اے کے 14500ملازمین ہیں جبکہ ان کے پاس 29جہاز ہیں۔ فی جہاز 500ملازمین بنتے ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ 2ارب 6کروڑ روپے ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ قطر ائیرلائن کے پاس 240جہاز ہیں جبکہ ان کے ملازمین کی تعداد 32000ہے اور فی جہاز 133ملازمین بنتے ہیں۔ ایمریٹس کے پاس 269جہاز ہیں اس کے 62356ملازمین ہیں فی جہاز 231ملازمین بنتے ہیں۔ ترکش ائیرلائنز کے 329جہاز ہیں، 31000ملازمین ہیں، 94ملازمین فی جہاز بنتے ہیںً۔ اتحاد ائیرلائنز کے 102جہاز ملازمین کی تعداد 21500 ہے۔ فی جہاز 211ملازمین بنتے ہیں جبکہ پی آئی اے کے پاس 29جہاز 14500ملازمین اور فی جہاز 500ملازمین بنتے ہیں ان کی سالانہ تنخواہ 24ارب80کروڑ روپے ہے۔ رضاکارانہ کام کرنے والے 3200ملازمین ہیں۔ ان ملازمین کے لئے 10ارب 57کروڑ روپے کا منصوبہ ہے۔ان کی سالانہ تنخواہ 4ارب 2کروڑ روپے ہے۔کمیٹی کو نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کر دی۔سینیٹر نعمان وزیر نے کہاکہ سیرین ائیرلائنز میں کام کرنے والا ایک پائلٹ جس کو سول ایوی ایشن کیطرف سے کہا گیا کہ عید کے دن آپ نے ٹیسٹ دیا ہے اور اس کا پتہ خضدار کا لکھا ہوا تھا جبکہ اس نے کہا کہ عید والے دن ٹیسٹ دیا تھا اور نہ میرا پتہ خضدار کا ہے میں کراچی کا رہنے والا ہوں۔ یہ حالت ہے سول ایوی ایشن کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.