وطن عزیز اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں،عون نقوی

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ وطن عزیز اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ اور بے جا کلمات کا استعمال کرنیوالے ملک کے خیر خواہ اور ہمدرد نہیں ہمیں ذاتی مفاد کی خاطر اداروں اور ریاست کو استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں لیکن باز نا عاقبت اندیش سیاسی و مذہبی رہنما ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا کر برملا ایسی گفتگو کررہے ہیں جس سے ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیںاور ہمارے اختلافات ،انتشار اور کمزوریاں دوسروں پر عیاں ہو رہی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت اختلاف کا نہیں بلکہ تعمیر وطن کا ہے لہٰذا ہمیں ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفادات کو خاطر میں نہیں لانا چاہیئے کیونکہ ملک اندرونی خلفشار کے ساتھ ساتھ بیرونی دشمنوں کے نشانے پر ہے اور افغانستان ،بھارت ،مسلسل سرحدوں کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ ملک میں انتشار اور افراتفری برپا ہو ۔

متعلقہ عنوان :