وکلاء نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا، احسن اقبال

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:38

وکلاء نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا، احسن اقبال
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وکلاء نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا اور ہم ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ہائی کورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابی حاصل کی اس سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کو افغانستان میں شکست کا سامنا کرناپڑا لیکن ہمارے دور حکومت میںہر محاذ پر کامیابی ہوئی۔ ہم نے توانائی کا بحران حل کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں 5 مرتبہ قومی اسمبلی کارکن بنا۔ ایک بار پرویزمشرف نے مجھے ہروایا۔