چند منٹ کی ویڈیو سے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بھیکرنے والی نمرہ علی سوشل میڈیا پر چھا گئی

برا وقت ہر کسی کی زندگی میں آتا ہے،لیکن تمام لوگ میری طرح خوش رہنا سیکھیں،نمرہ علی کی اردو پوائنٹ کے پروگرام میں گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 ستمبر 2020 17:26

چند منٹ کی ویڈیو سے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بھیکرنے والی نمرہ علی سوشل ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء) چند منٹ کی ویڈیو سے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بھیکرنے والی نمرہ علی سوشل میڈیا پر چھا گئی،صارفین نے نمرہ علی کو 2020ء میں سب سے خوشگوار چیز قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اگرچہ 2020ء کو ایک بدترین سال کہہ کر پکارا جا رہا ہے۔اس سال کے ابتدا پر ہی کورونا وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا جس سے اب تک لاکھوں افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ اسی سال کے دوران کئی معروف شخصیات بھی اس دنیا سے چلی گئیں لہذا لوگوں کی جانب سے 2020ء کو ایک انتہائی مشکل سال قرار دے دیا جا رہا ہے۔

لیکن ایسے میں ایک معصوم سی لڑکی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھیکرنے میں کامیاب ہو گئی۔نمرہ علی نامی لڑکی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کی۔

(جاری ہے)

لیکن ان کی باتیں اتنی خوبصورت تھیں کہ چند منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور نمرہ علی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

نمرہ علی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ بہت صاف گوئی سے اپنی نااہلی کا اعتراف کرتی ہے جس پر اداکاروں کی جانب سے بھی نمرہ علی کی خوب تعریف کی گئی اور کہا یہ ایک زندگی سے بھرپور لڑکی ہے۔

اداکارہ یمنی زیدی سوشل میڈیا پر نمرہ علی کی وائرل وڈیو کی مداح ہو گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ میں ماہ جبین کے کردار سے مشابہت رکھتی ہے جس پر یمنی زیدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لڑکی کی صاف گوئی پر اس کی تعریف کی۔
نمرہ علی سیاست سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نواز شریف بہت پسند ہیں،ان کے دور حکومت میں سب اچھا چل رہا تھا،اب تو سب کچھ مہنگا ہو گیا ہے۔

نواز شریف نے عوام کے لیے بہت سہولتیں دیں،عمران خان بھی غریب عوام کے لیے کچھ اچھا کریں۔
نمرہ علی کئی دن تک ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں رہیں۔انہوں نے اردو پوائنٹ کے پروگرام میں اینکر فرخ شہباز وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بچپن سے ہی بولنے کا بہت شوق ہے،میں گھر میں بھی سارا دن بولتی رہتی ہوں۔نمرہ علی کا کہنا ہے کہ مجھے پیسے کمانے اور شہرت حاصل کرنے کا بہت شوق ہے تاکہ میں والدہ کو عمرہ کروا سکوں۔

نمرہ کا کہنا ہے مجھے اینکر بننے کا بہت شوق ہے۔نمرہ علی کا کہنا ہے کہ مجھے تین چار چینلزکی طرف سے آفرز آ چکی ہیں لیکن ابھی میں سوچ رہی ہوں،لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔نمرہ علی نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ سب کی زندگی میں برا وقت آتا ہے لیکن ہمیں کچھ رہنا چاہئیے،مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: