مفاہمت کی یادداشت پر مبنی معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور عمل درآمد کا روڈ میپ تیار کرنے کیلئے وزیر توانائی کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل

جمعرات 24 ستمبر 2020 18:07

مفاہمت کی یادداشت پر مبنی معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور عمل درآمد کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اسد عمر نے مفاہمت کی یادداشت پر مبنی معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور عمل درآمد کا روڈ میپ تیار کرنے کیلئے وزیر توانائی کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی عمر ایوب خان ، وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز ، معاون خصوصی ندیم بابر ، شہزاد قاسم اور ڈویڑنوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی جس میں آئی پی پیز سے مذاکرات کے لئے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔

کمیٹی کے چیئرمین بابر یعقوب فتح محمد نے اپنے نتائج ، آئی پی پیز اور اس کی سفارشات کیساتھ مفاہمت کی یادداشتوں کی اہم نکات کابینہ کمیٹی کو آگاہ کیا ۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے مفاہمت نامے کے مختلف پہلوؤں اور اس پر عمل درآمد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔وفاقی وزیر اسد عمر نے مفاہمت کی یادداشت پر مبنی معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور عمل درآمد کا روڈ میپ تیار کرنے کے لئے وزیر توانائی کی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل دی ۔اسد عمر نے کہاکہ سی سی او ای، کمیٹی کی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے گا۔