کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا جہلم کا دورہ، موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق تمام شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محمد محمود

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 ستمبر 2020 18:05

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا جہلم کا دورہ، موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم، کمشنر راولپنڈی نے ڈی سی دفتر جہلم کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اہداف کے مطابق کام کریں، ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر نا قابل برداشت ہے ، ضلعی و تحصیل انتظامیہ تمام محکموں سے کام لیں، کام نا کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے تمام افسران کی حاضری چیک کی، ایکسین پبلک ہیلتھ افضل تارڑ کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر اسکی خدمات جہلم سے ختم کرنے کے لئے احکامات جاری کیے ، اے ڈی پی سکیموں، ایس اے پی، آر اے پی، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام، پبلک ہیلتھ، ہائی ویز سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو کیار کے مطابق جلد از جلد کام مکمل کروانے ، فنڈز کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں، انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن سمیت دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، ، فلڈ بنڈ جہلم اور منگلا دینہ روڈ پر پودے لگانے ، انکی دیکھ بھال کرنے سمیت پلان شئیر کرنے کا کہا ہے ، ضلعی سطح پر کرونا وائرس، ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مختلف محکموں بارے بریفنگ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے دی جبکہ جہلم سیف سٹی پروجیکٹ بارے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود جلالپوراریگیشن پروجیکٹ کے حوالے سے تعمیراتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے اجلاس میں محکمہ تعمیرات، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ، ہائی وے ، صحت، ریونیو و دیگر اداروں بارے بتایا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے اس ضمن میں ہائی وے کی 20، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 22،پبلک ہیلتھ کی 12،اریگیشن کی 2، سمال ڈیم کی 1،ٹورازم کی 1، اثار قدیمہ کی 2 اور سپورٹس کی تین سکیم شامل ہیں۔ جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیمیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے سکیمیں، ایس اے پی کی سکیمیں، میونسپل سروسز کی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے ۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے تمام ترقیاتی کاموں کا ان لائن پورٹل پر جائزہ لیا اور متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، فارسٹ، ریونیو اور دیگر محکموں کی کارکدگی کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے محکمہ ایکسائز، سپورٹس، روڈ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کو کارکدگی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اداروں میں کورونا سیمپلنگ کرنے اور ریکارڈ مراتب کرنے کے لئے سی ای او ہیلتھ کو ہدایات دیں۔اس موقع پر اے ڈی سی آر محمدارشد بھدر، اے ڈی سی فنانس ربنواز منہاس،اسسٹنٹ کمشنر ز اور تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے۔