وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس،لوکل گورنمنٹ سے متعلقہ امور کا جائزہ

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت فنڈز استعمال کرنے کی اصولی منظوری،ان فنڈز کے استعمال سے نچلی سطح پر ترقی کا سفرمزید تیز ہوگا،عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔عثمان بزدار

جمعرات ستمبر 18:22

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس،لوکل گورنمنٹ سے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا۔پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت نچلی سطح پر ترقیاتی سکیموں پرکام شروع کرنے پر بھی غورکیاگیا۔اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت فنڈز استعمال کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فنڈز کے شفاف اورمنصفانہ تقسیم و استعمال کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹس کیلئے فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے۔ان فنڈز کے استعمال سے نچلی سطح پر ترقی کا سفرمزید تیز ہوگا۔عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج،سینی ٹیشن،پینے کے پانی اوردیگرضروری مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اگلے ماہ گرین اینڈ کلین پنجاب پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔سیکرٹری بلدیات نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔صوبائی وزراء عبدالعلیم خان،راجہ بشارت،میاں محمود الرشید،میا ں اسلم اقبال،مراد راس،ہاشم جواں بخت،یاسر ہمایوں، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری گڈگورننس کمیٹی کرنل (ر) اعجازحسین منہاس،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اوردیگر اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔