مہنگائی اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،میاں محمد اسلم

ایک طرف حکومت سابقہ قرضوں کا رونا روتی ہے اور دوسری طرف خود دھڑا دھڑ قرضے لے رہی ہے، جماعت اسلامی افراد اور خاندانوں کی بادشاہت کے بجائے قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتی ہے،الخد مت فاونڈیشن کے تحت منعقدہ تقریب سے حامد اطہر ، الطاف شیر ، چوہدری طاہر اور ملک عبد العزیز کا خطاب

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:32

مہنگائی اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،میاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ ملک میں معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے، پاکستان پر اس وقت 43 ہزار ارب روپے سے زائد قرضہ ہے مگر حکومت اب بھی دھڑا دھڑ قرضے لے رہی ہے۔

جماعت اسلامی افراد اور خاندانوں کی بادشاہت کے بجائے قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتی ہے، حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی مہنگائی ، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کی شکل میں قوم کے سامنے آئی ہے۔انھوں نے کہا عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات چاہتے ہیں لیکن حکومت کے پاس عوام کے مسائل کے حل کے لیے کو ئی منصو بہ بندی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخد مت فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد کے سدر حامد اطہر ملک ، الطاف شیر ، چوہدری طاہر اور ملک عبد العزیز نے بھی خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ فایک طرف حکومت سابقہ قرضوں کا رونا روتی ہے اور دوسری طرف خود دھڑا دھڑ قرضے لے رہی ہے ، حکومت نے احتساب کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے مگر دو سال سے صرف مخالفین کا احتساب کر رہی ہے کسی وزیر مشیر کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا جن کا احتساب ہونا چاہیے تھا وہ خود حکومت میں بیٹھے ہیں۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی اپوزیشن کا بااعتماد اور باکردار رول ہے۔ ہم عوام کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ نظام مصطفیٰ کے قیام ، اقتصادی بحران اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔