موجودہ حکمرانوں کے عزائم پاکستان اور اسلام کے لیے خطرناک ہے،جے یو آئی کوئٹہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن جمعیت بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی ممتاز علمی وروحانی شخصیت مولانا سید عبدالستار شاہ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا حافظ مسعود احمد معاون سکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر تو حیدی عالمی مجلس تحفظ ختم کے صوبائی رہنما مولانا احمد خان مولانا محمد اویس میر اسحاق ذاکر شاہوانی سردار احمد خان شاہوانی مولانا محی الدین مولانا حاجی وزیر محمد بڑیچ مولانا عطا اللہ رحمانی مولانا مفتی نیاز محمد مولانا مفتی ممتاز احمد اور یوسف وقار شاہوانی نے جمعیت علمائے اسلام مولانا عبیداللہ سندھی یونٹ کلی سردہ کے زہر اہتمام عظیم الشان ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہر محاذ پر عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور ملکی استحکام و سالمیت جہاد کا علم بلند کیا ہے اور کرتے رہیں گے موجودہ حکمرانوں کی عزائم ملک اور اسلام کے لیے خطرناک ہے 22 کروڑ عوام موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور مسلط شدہ حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے جمعیت علمائے اسلام پارلیمنٹ کی اندر و باہر ملکی استحکام و اور اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی وفاقی وزیر شیخ رشید احمد وزیر اطلاعات ہنچاپ فیاض الحسن چوہان زبان کو لگام دے بصورت دیگر جمعیت علمائے اسلام کے لاکھوں کا رکن اپنے عظیم قائد مولانا فضل الرحمن کی دفاع خوب جانتے ہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کیخلاف کسی کا گندہ زبان برداشت نہیں کریں گی موجودہ حکمران امریکہ کے خوشنودی حاصل کرنے کے لیے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی خلاف غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب روڈ ولی جیٹ میں جمعیت علمائے اسلام مولانا عبیداللہ سندھی یونٹ کلی سردہ کے زہر اہتمام عظیم ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کے صدارت یونٹ کے امیر مولانا عطا اللہ رحمانی نے کی اور اسٹیج کے فرائض مولانا مفتی نیاز محمد اور یوسف وقار شاہوانی نے سرانجام دیئے کانفرنس میں وقفے وقفے سے کارکنوں نے جلوس کی شکل میں شرکت کی سوشل میڈیا کے متحرک رکن عبدالقدیم بڑیچ حافظ اظہار احمد عبد الصابر خان کاکڑ نثار احمد رودینی نے مسلسل سوشل میڈیا پر خدمات سرانجام دے کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے ملکی آہین وقانون کے مطابق قادیانیوں کو لگام دے قادیانی صرف عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم کے منکر نہیں بلکہ پاکستان کے آہین وقانون کے منکر ہیں انہوں نے کہا کہ عظمت ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم کے تحفظ کیلئے کسی امت مسلمہ کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے امت مسلمہ دنیا کی کونی کونی میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم کے دفاع اور فتنہ قادیانیت کے سرکوبی کیلئے جہد و جہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک اور ناموس رسالت ص کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ کے سرزمین پر تاریخ کا سب سے بڑا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم کا نفرنس طاغوتی قوتوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا کارکن آج تیاریوں کا آغاز کرے اور ایکم اکتوبر کو جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زہر اہتمام عظیم الشان تربیتی کنونشن میں بھرپور شرکت کریں اور جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم کو مضبوط قوت بنائے۔