
امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے،،ثناء اللہ عباسی
امن وامان کی بحالی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن حد تک وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔دشمن ملک میں فرقہ واریت کے ذریعے انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کررہا ہے جسے باہمی اتحاد سے ناکام بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،آئی جی خیبرپختونخوا
جمعرات 24 ستمبر 2020 22:31
(جاری ہے)
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال،ایس پی آپریشنز کوہاٹ طاہراقبال،ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ فضل احمد جان،ڈی ایس پی سٹی بشیر داد،ڈی ایس پی صدر صنوبرشاہ اور سی ٹی ڈی و سپیشل برانچ کے مقامی حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔
کوہاٹ کے دورے کے موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر جاری انسداد پولیو مہم میں شرکت کی۔انہوں نے پولیس افسران کو انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے اور اس موذی مرض کے متعلق لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔آئی جی پی نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات پر ضلعی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنیوالی نسلوں کو پولیو سے پاک پاکستان تحفے میں دیا جائے گا۔بحیثیت شہری ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو نہ صرف پولیو کے قطرے پلوائیں بلکہ پولیو سے متعلق شعور پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو خطرناک مرض ہے جو کسی بچے کو لاحق ہوتی ہے تو وہ دائمی اپاہج پن کاشکار ہوسکتا ہے لہٰذا ہمیں ملکر کورونا کی طرح پولیو کوبھی شکست دینی ہوگی۔امن وامان سے متعلق منعقدہ پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے موقع پر ڈی پی او کوہاٹ جاوید اقبال نے آئی جی پی کو تفصیلی بریفنگ دی اور اہل تشیع کے دو افراد کے قتل کے بعد شہر میں پیدا ہونیوالی صورتحال،امن وامان کی موجودہ حالت وسیکیورٹی اموراور عوام کیساتھ باہمی معاملات میں پولیس کی پیشہ ورانہ کردارسے متعلق انہیں آگاہ کیا۔آئی جی پی نے کوہاٹ ریجن کے تمام اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات کا انفرادی طور پر جائزہ لیااور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ شرپسند عناصر کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جائے اور امن عمل کو تہہ و بالا کرنیوالے عناصر کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ دشمن فرقہ واریت کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی نئی چال چل رہا ہے تاہم ہم سب نے ملکرصرف باہمی اتحاد، محبت،اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے اورملک دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بحالی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔عوام افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ حالات کے پیش نظر اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور اپنی صفوں میں شرپسندوں کو گھسنے کا کوئی موقع ہاتھ نہ آنے دیا جائے۔آئی جی پی نے کہا کہ صوبے میں پائیدارامن کا قیام عوام اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونیوالے امن عمل کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیاجائے گا۔آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے پولیس افسران کو ہدایت کی عوام کے تعاون سے شرپسندوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائیں اور اپنی تمام تر توجہ تحفظ عامہ اور سیکیورٹی معاملات پر مرکوز رکھیں تاکہ امن کی فضاء قائم اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال رہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
-
ساہیوال ، زمیندارکو قرض واپسی کے بہانے 10 مسلح افراد نے اغواکرلیا
-
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق ایم این ا ے روشن الدین جونیجو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.