
ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی جیسے قبیح فعل میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،ڈپٹی کمشنرعمیر
جمعرات 24 ستمبر 2020 22:45
(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اور ادویات کے معیار اور زائد المعیاد ادویات کی جانچ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں سمیت دیگر مقامات کے دورے کیے جائیں جس کے دوران انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی معاونت حاصل رہے گی اور روزانہ کی بنیاد پر جانچ سمیت کاروائی کی رپورٹ پیش کی جائے۔
مزید یہ کہ بازاروں میں دستیاب مختلف مشروبات کا صحت کے حوالے سے لیب ٹیسٹ بھی کرایا جائے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی سائنٹفک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی بالخصوص گندم، آٹے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کے تدارک کیلئے متعلقہ محکمے اور انتظامی افسران ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ ضلع بھر میں جہاں سے بھی اس حوالے سے شکایت موصول ہو تو فوری کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ ذخیرہ اندوزی سمیت ناجائز منافع خوری کسی صورت قابل قبول نہیں ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام دکانداروں کو ا س بات کا پابند بنایا جائے کہ سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک آٹے کے سرکاری نرخ پر فروخت کے حوالے سے مقرر کردہ تمام مقامات کی تفصیل پیش کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز کا معائنہ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ گندم کی دستیابی سے متعلق رپورٹ پیش کریں تاکہ گندم کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے تاکہ ایسے قبیح فعل میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کی جا سکے لہذا ان احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان عناصر کے تدارک کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز جو کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں کے تدارک کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے والی انڈسٹریز کو نہ صرف بائیوڈیگریڈایبل بیگز تیار کرنے کا پابند بنایا جائے بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ پلاسٹک کا متبادل استعمال کیا جائے ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال کم سے کم کریں تاکہ صاف اور سرسبز پاکستان کا خواب شرمند ہ تعبیر ہو سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے حتی الوسع حل اور بروقت ازالے کو بھی یقینی بنایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.