پاکستان ہندو کونسل بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوئوںکے قتل کیخلاف (آج) بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج اور دھرنا دے گی

حیدر آبادسے شرو ع ہونے والا لانگ مارچ رات کو اسلام آباد پہنچا، کثیر تعداد میں ہندو برادری کے ساتھ سکھ برادری کی بھی شرکت

جمعہ 25 ستمبر 2020 00:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) بھارت میں11 پاکستانی ہندوئوںکے قتل کیخلاف آج (جمعہ) کوبھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج اوردھرنادیاجائیگا، پاکستانی ہندوئوں کے قتل کے واقعہ کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کیلئے پاکستان ہندو کونسل کا حیدر آبادسے شرو ع ہونے والا لانگ مارچ رات گئے اسلام آباد پہنچ گیا ،لانگ مارچ میں کثیر تعداد میں ہندو برادری کے ساتھ سکھ برادری بھی شریک تھی، ڈاکٹر رامیش کمار ہندو کمیونٹی کے ہمراہ احتجاجی مارچ میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں 11پاکستانی ہندوئوںکے قتل کیخلاف آج (جمعہ) کوبھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج اوردھرنادیاجائیگا پاکستان ہندوکونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاکہ بھارت میں پاکستانی ہندوئوںکے قتل پر پاکستان کی ہندوبرادری احتجاج کررہی ہے اوراس مقصد کیلئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں ہیں اور بھارتی ہائی کمیشن کیسامنے دھرنا دیں گے، مظاہرہ کیاجائیگا، ہندو برادری کے لانگ مارچ کیساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی تھی۔ پولیس نے شرکاء لانگ مارچ کو سرینا چوک پر روک دیا اور ان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیاگیا مظاہرین بھارتی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔