ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے خصوصی ہفتہ کا انعقاد

جمعہ 25 ستمبر 2020 20:09

پشاور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) ماحولیاتی استحکام اورشہر کو پلاسٹک سے پاک کرنے کیلئے نیشنل انکیوبیشن سنٹر پشاوراور ایس آئی الومنی نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام اور سویڈش انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے پلاسٹک فری ہفتہ چیلنج منایا گیا جس کا مقصد شہریوںکو آگاہی دینا ہے کہ ہم روزمرہ زندگی میں زیادہ پلاسٹک سے بنی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں اور کس حد تک ہم پلاسٹک کی اشیاء کو رد کرسکتے ہیں پلاسٹک سے بنی اشیاء کو بائیوڈیگریٹ ہونے میں 400 سے 1 ہزار سال لگتے ہیں جو کہ ماحول کیلئے انتہائی حد تک خطرناک ہے پروگرام میں گورنمنٹ عہدیداران ، سول سوسائٹی ، طلباء و طالبات اور دیگر نے شرکت کی شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روزمرہ کی زندگی میں پلاسٹک بوتل، برتن اور دیگر ایسی بہت ہی اشیاء ہیں جن کا استعمال کثیر تعداد میں کیا جاتا ہے تاہم اگر ہم اس کے بدلے میں اپنے ساتھ اپنے استعمال کے کپ، گلاس اور دیگر اشیاء رکھے تو ہم خود کوپلاسٹک کی اشیاء سے بچاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :