کوہاٹ‘وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تسلیم حسین کی الحاق شدہ کالجزکے پرنسپلزسے ایسوسی ایٹ ڈگری کے حوالے سے میٹنگ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 13:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) کوھاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر تسلیم حسین کی سربراہی میںڈائر یکٹریٹ آف اکیڈمکس کسٹ نے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز سے ایسوسی ایٹ ڈگری لانچ کرنے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فدا یونس خٹک ،سینئر اکیڈمیشن اور سابقہ ڈین فزیکل اینڈ نومیریکل سائنسز نے ایسو سی ایٹ ڈگری کے حوالے سے تمام شرکا کو آگاہی دی۔ میٹنگ کے اختتام پر تمام کالجز کے پرنسپلز نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے تمام پرنسپلز کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور میٹنگ کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈ مکس محمد ذیشان اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :