حزب اختلاف کی آل پارٹی کانفرنس بدعنوانی کے مقدمات میں رعایت لینے کی ناکام کوشش تھی، عصمت کاکا خیل

ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ممبر ٹریننگ اینڈ مٹیرل عصمت کاکا خیل نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی آل پارٹی کانفرنس بدعنوانی کے مقدمات میں رعایت لینے کی ناکام کوشش تھی۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت لٹیروں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان سے کوئی این آر او نہیں حاصل کر سکتا۔

عصمت کاکا خیل نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما چور راستوں کے ذریعہ اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اے پی سی والے اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن لانگ مارچ حزب اختلاف کا جمہوری حق ہے اور حکومت ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی۔