خانیوال، پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے عہدیداران کا اعلان

ہفتہ ستمبر 15:38

خانیوال، پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے عہدیداران کا اعلان
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ نے ریجنل گورننگ کمیٹی جنوبی پنجاب صدر کی اجازت سے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ضلع خانیوال کے عہدیداران کا اعلان اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق زاہدہ فاطمہ ضلعی صدر ،کشور تصورسینئر نائب صدر،نصرت انتصارنائب صدر،زرتاشیہ نائب صدر ،شمائل شاہ جنرل سیکرٹری ،شائلہ ترمذی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،رفعت طاہرہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری (کبیروالہ ) ،زیب النساء ڈپٹی جنرل سیکرٹری (جہانیاں)،رابعہ عندلیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری (میاں چنوں)،اقراء ملک ڈپٹی جنرل سیکرٹری(خانیوال ) ،تانیہ شوکت سیکرٹری اطلاعات اور عائشہ عالم سیکرٹری فنانس بنادیاگیا ہے۔