افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ اس کا واحد حل سیاسی راستہ ہے. عمران خان
امید کرتے ہیں افغان قیادت مذکرات کے تاریخی موقع کو تعمیری انداز میں مل کر کام کرنے اور مشترکہ، وسیع البنیاد و جامع حل کے لیے بروئے کار لائے گی.عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں گفتگو
میاں محمد ندیم منگل 29 ستمبر 2020 22:58
(جاری ہے)
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا‘عمران خان نے افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ اس کا واحد حل سیاسی راستہ ہے. انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی برادری نے اس موقف کو تسلیم کر لیا ہے اور افغان امن عمل میں سہولت کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا بھی اعتراف کیا ہے ‘انہوں نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان من معاہدہ ان کوششوں میں ایک بڑا قدم ہے وزیراعظم نے 12 ستمبر کو بین الافغان مذاکرات کے آغاز کے بارے میں میں اس امید کا اظہار کیا کہ افغان قیادت اس تاریخی موقع کو تعمیری انداز میں مل کر کام کرنے اور مشترکہ، وسیع البنیاد و جامع حل کے لیے بروئے کار لائے گی. انہوں نے کہا کہ تمام افغان فریقین کو فائر بندی کے لیے تشدد میں کمی لانے کے لیے کام کرنا چاہیے‘انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے افغان فریقین کے مابین طے پانے والے حل کی حمایت کرے گا اور بعد ازاں تعمیرنو و اقتصادی ترقی کے راستے پر افغانستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا. عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تجارت کے بے پناہ مواقع ہیں جنہیں باہمی فائدے کے لیے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تجارت و اقتصادی تعلقات اور عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے گا. انہوں نے کہا کہ وہ صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کے اپنے دورے کے منتظر ہیں‘واضح رہے کہ افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین اور ملک کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ گزشتہ روز تین روزہ دورے پر نور خان ایئر بیس پہنچے تھے، جہاں مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے ان کا استقبال کیا. عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ افغان قومی مصالحت کی اعلیٰ کونسل کے اہم اراکین سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا افغان راہنماﺅں نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز میں افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف افغان ہی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات اور بات چیت کے نتیجے میں جو بھی اتفاق رائے ہوگا ہم پاکستانی عوام افغانستان کے عوام کی خواہش کو قبول کریں گے اور یہ ہمارے لیے اہم ہے. تقریب سے خطاب میں عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کر کے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دہشت گرد گروہوں کا سامنا کرتے ہوئے بھاری قیمت ادا کی ہے جو اب بھی بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے طور پر فعال ہیں انہوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا آغاز انتہائی اہم موقع ہے اور کہا کہ یہ جنگ کو پیچھے کرنے کی بہترین امید پیش کرتے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.