ننکانہ صاحب‘ضلع بھر میں شیشہ کیفے، گٹکا، پان پراگ، نسوار، تمباکو کے بعد فلیورڈ سگریٹ کی کھلے عام فروخت

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:47

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی پراسرار خاموشی کے باعث ضلع بھر میں شیشہ کیفے، گٹکا، پان پراگ، نسوار، تمباکو کے بعد فلیورڈ سگریٹ کی کھلے عام فروخت نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنانے لگی ضلعی حکومت نے پبلک مقامات پر سگریٹ پینے کے علاہ دکانداروں کو نو عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی مگر کمسن بچوں کو سگریٹ و دیگر نشہ آور اشیائ کی فروخت پر پابندی کے باوجود کھلے عام فروخت سے مستقبل کے معمار بڑی تعداد میں نشہ باز بن رہے ہیں اپنی پاکٹ منی گٹکوں اور سپاریوں میں لٹانے لگے لت لگنے پر چوری، ڈکیتیاں کرنے پر مجبور اور ضلع بھر کے پوش علاقوں میں پان سگریٹ کی دوکانوں پر مختلف ذائقوں میں دستیاب فلیورڈ سگریٹ بھی سرعام فروخت ہوتے ہیں جس کو سکول و کالج کے طالبعلم فیشن کے طور پر استعمال کر کے اس لت میں گرفتار تعلیم یافتہ نوجوان فیشن کی آ۴ میں نشے کا شکار انتظامیہ اور پولیس نے چپ کی چادر تان لی رات کو نوجوانوں کی بڑی تعداد ان شاپس کے سامنے موجود سٹولز، فٹ پاتھوں اور بند دوکانوں کے تھڑوں پر بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتی نظر آتی ہے عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔