سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف 4ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 9 اکتوبر 2020 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے پابندی کے باوجود ضلع بدین میں گٹکے اور ماوے کی فروخت کے خلاف درخواست پرگٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے 4 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میںپابندی کے باوجود ضلع بدین میں گٹکے اور ماوے کی فروخت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواستگزار نے کہا کے پابندی کے باوجود کھلے عام گٹکا فروخت کیا جارہا ہے،پولیس نے بتایا کے ضلع بدین میں گٹکا فروخت کرنے والوں کے 236 مقدمات درج کرکے 291 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گٹکا بنانے والی فیکٹریوں سے 75 ہزار 133 کلو گرام گٹکا اور مشینری ضبط کی،عدالت نے پولیس انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کے گٹکے پر پابندی ہے پھر گٹکا کیسے فروخت ہورہا ہیجو جو گٹکا فروخت کررہے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کیا جائے گٹکے اور دیگر مضر صحت چیزوں کی فروخت کے خلاف قانون بن چکا ہے،عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے ضلع بھر میں جہاں جہاں گٹکا فروخت ہورہا ہے کارروائی کی جائے درخواست گزار کو ساتھ لے جائیں یہ خود نشاندہی کرے گا، عدالت نے گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے 4 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔