میانوالی ،ایک ہفتہ میں کورونا کے 25کیسز رپورٹ

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 15:00

میانوالی ،ایک ہفتہ میں کورونا کے 25کیسز رپورٹ
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) محکمہ صحت میانوالی کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران شہر اور گردو نواح سے کورونا کے 25کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کورونا سے متاثرہ افراد کو گھروں پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایک، دو مریض ہسپتال میں داخل ہیں اور انکا علاج معالجہ شروع ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور کورونا آئندہ دو ماہ تک تیزی سے پھیلے گا، بلوچستان اور صوبہ سندھ میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں اور صوبوں میں روزانہ کی بنیاد پر ذیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں آ?ندہ 2ماہ میں ان کیسز میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور شرح اموات بھی بڑھ سکتی ہیں عالمی ماہرین صحت کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے اور دسمبر تک کورونا وائرس کی وباء زور پکڑ سکتی ہے جس سے بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے عالمی ماہرین صحت نے الرٹ جاری کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا موجودہ کورونا وباء فروری تک جاری رہ سکتی ہے جس کے بعد کورونا وائرس وباء میں کمی واقع ہونا شروع ہو جائیگی۔