محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفر نس یکم نومبر کو منعقد ہوگی

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 18:05

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2020ء) : خضدار میں محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفر نس یکم نومبر کو منعقد ہورہی ہے ، جس کے مہمان خاص جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری سابق ایم این اے لیاقت بلوچ ہونگے کانفرنس مدرسہ تفہیم القرآن قادر آباد خضدار کے زیر اہتمام منعقد ہوگی۔ جماعت اسلامی کے سینئر رہنمائ مدرسہ تفہیم القرآن قادر آباد کے مدیر مولانا محمد اسلم گزگی نے محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ اگلے ماہ کی پہلی تاریخ کو خضدار میں عظیم الشان محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں ملک کے مائیہ ناز مقرر مولانا احمد جمشید ،مولانا منظوراحمد مینگل ،جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، رکن بلوچستا اسمبلی میر یونس عزیز زہری ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ،قبائلی رہنمائ سردار علی محمد قلندرانی ، سردار محمد حیات خان ساجدی ، محمد عارف دومڑ ، شمشیر شاہد مولانا عبدالصبور مینگل ، مولانا عبدالکبیر شاکر ، مولانا محمد اسماعیل مینگل سمیت دیگر علمائے کرام ، قبائلی رہنمائ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفر نس کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں ،اس حوالے سے جھالاوان کے عوام میں کانفرنس کے حوالے سے ہمیں بے حد پذیرائی مل رہی ہے ، ماضی میں مدرسہ تفہیم القرآن قادر آباد کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے جس طرح کامیاب رہے ہیں ، یکم نومبر 2020کی کانفرنس اس سے بھی بڑھ کامیاب رہے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خضدار( )محکمہ کسٹم پاکستان کے سینئر آفیسر میر مقبول احمد قلندرانی نے کہاہے کہ تعلیم قوموں کے آگے بڑھنے اور کامیابی دلانے کا زینہ ثابت ہوتی ہے ، تعلیم ہی کے ذریعے ہم سوچ کی تبدیلی اور اپنی نئی نسل کو پسماندگی سے نکال سکتے ہیں ، چونکہ جھالاوان خضدار میر ا گھر ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہاں تعلیم پروان چڑھے اور ہماری نئی نسل زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو، جن قوموں کے عزائم بلند ہوں اور ان کی منزل کامیابی ہوتو ان کے آگے غربت او رکم وسائل آڑے نہیں آتے ، اور نہ ہی و ہ مشکلات کی پروا کرتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر ایسی کوششوں کو بروئے کار لانا ہوگا کہ جس سے ہم اپنے بچوں کو تعلیم کی جانب مائل اور انہیں تعلیم کی خوشبووسے مہک و منور کردیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روز خضدار پریس کلب کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرشہباز خان قلندرانی، شفیق احمد قلندرانی ،سمیع ر?ف بلوچ ، میر بشیراحمد زہر ی ان کے ہمراہ تھے ، جہاں خضدار پریس کلب کے اراکین نے انہیں ویلکم کہا اور پریس کلب کے مختلف شعبوں کا انہیں معائنہ کرایا گیا۔محکمہ کسٹم میں بطور ڈپٹی کلیکٹر کام کرنے والے آفیسر میر مقبول احمد قلندرانی نے کہاکہ چونکہ میں اور میرے ساتھیوں نے بھی اسی خضدار سے تعلیم حاصل کی ہے ، اوریہاں ڈویڑنل پبلک اسکول خضدار میری درسگاہ رہی ہے اس لیئے خضدار سے مجھے بے حد انس اور محبت ہے ، ہم ملک کے مختلف صوبوں اوراضلاع میں بطور گورنمنٹ سرونٹ اپنی خدمات پیش کررہے ہوتے ہیں تاہم ہماری سوچ اور فکر سے جھالاوان اور خضدار ایک لمحے کے لئے بھی اوجھل نہیں رہتا ہے ، ہماری ہمیشہ یہ خواہش رہتی ہے کہ خضدار اور مضافاتی اضلاع کے بچے لکھیں پڑھیں ، اور اعلیٰ عہدوں پر رسائی حاصل کریں ، اس کے لئے میں اور میرے ساتھی اپنی حد تک جدوجہد میں لگے رہتے ہیں ، ہماری کوشش ہوتی ہے تاہم نتیجہ دینے والا اللہ تبارک و تعالیٰ ہے ، اور وہ دن بھی آئیگا جب یہاں پڑھے لکھے و ہنر مند افراد کی بہت بڑی کھیپ تیار ہوگی ،ہر سو علم کی داستان سناتے اور سنتے نظر آئیں گے۔

انہوںنے خضدار پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کی نامساعد حالات میں دی جانے والی قربانیوں اور جدوجہد کی بھی تعریف کی اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دالایا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خضدار( )شہیدنوابزادہ میر سکندر زہری کی 27ویں سالگرہ کی تقریب خلقِ جھالاوان خضدارمیں منائی گئی ، جس میں ضلع بھر سے مسلم لیگ (ن) اور قبائلی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، سالگرہ کے موقع پرکافی وزنی کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر و سابق چیئرمین خضدار میر عبدالرحمان زہری ،عید محمد ایڈوکیٹ ،منیراحمد قمبرانی،عطائ اللہ موسیانی جمعہ خان شکرانی،حضوربخش زہری ،سیاسی رہنمائ جاوید احمد سوز، محمد اکرم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خلق ِ جھالاوان قبائلی روایات اور سیاسی جدوجہد کا مرکزرہا ہے ، آج یہاں ہم ایک سیاسی فرزندشہید نوابز ادہ میر سکندر زہری کی 27ویں سالگرہ منارہے ہیں ، وہ ایک بہادر ، نڈرو بے باک نوجوان رہنمائ تھے جس کو اللہ تعالیٰ نے کم عمری میں سیاست ، عوامی خدمت اور قبائلی خدمت کی صلاحیتوں سے نوازا تھا ، تاہم دہشت گردوں نے انہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کو شہید کرکے عوامی خدمت کے سلسلے کو وہی روک دیا ،اب ہم نواب ثنائ اللہ خان زہری کی قیادت میں اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

ان کی شہادت ایک تاریخ تھی جنہوںنے جمہوریت کے لئے قربانی دی او ران کی یہ قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 27ویںسالگرہ تقریب کے موقع پر خلق جھالاوان کے منتظم محمودچنال ، چیئرمین عبدالحی زہری ،عبیدا للہ قمبرانی ،عبدالرحمن قلندرانی ، اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ہندو کمیونٹی کے افراد بھی شریک تھے۔مقررین نے کہاکہ شہید نوابزادہ سکندر زہری اپنے والد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنائ اللہ خان زہری کی طرح نڈر و بہادر سیاست و جمہوریت کے پیروکار تھے ، شہید نوابزادہ میر سکندر زہری کی تربیت چونکہ سیاسی گھر میں ہوا تھا اس لیئے اس نے بھی جمہوریت کی مضبوطی اور ملک و قانون اور آئین سے وابستہ رہ کر بلوچستان کی پسماندگی کے لئے جدوجہد شروع کررکھی تھی ، اور الیکشن مہم کے سلسلے میں ان کا قافلہ زہری جارہا تھا جہاں ناعاقبت اندیش دہشت گردوں نے انہیں ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھین لیا ، آج شہید سکندر زہری ہمارے درمیان موجود نہیں تاہم ان کی تاریخی قربانی آنے والی نسلوں تک یاد رکھی جائیگی، انہوںنے اس سرزمین اور پاکستان وطن کے لئے انمٹ نقوش رقم کرکے رخصت ہوئے ، ان کی وہ پیار و محبت و خلوص ہے کہ آج ان کا سالگرہ منایا جارہاہے ، کیک کاٹا جارہاہے اور خوشی کا اظہار کیا جارہاہے جس میں کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں۔

۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خضدار( )ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ بلوچستان میر ظفر عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار طرز کے تفریحی پارک بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بنانے کی خواہش ہے ، تاکہ لوگوں کو فارغ وقت کے دوران اپنے شہر میں تفریح کا موقع میسر آئے، خضدار میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خواتین کے لئے بلدیہ پارک بنایا گیا ہے اور اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روز خضدار شہر کے سینٹر میں قائم میر غوث بخش بزنجو بلدیہ پارک کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدارنذر خان زہری ، انجینئر ہدایت اللہ زہری ، سینٹی انسپکٹر فیصل زہری سمیت میونسپل کارپوریشن خضدار کا عملہ اور ورکرز موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ میر ظفر عزیز زہری نے کہاکہ خضدار میرا گھر ہے ، آج میں نے یہاں خضدار میں پارک کامعائنہ کیا جس کی تعمیر و مرمت اور اس کی خوبصورتی میں جس طرح اضافہ کیا گیا ہے اس پر مجھے بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے یہ ہمارے لئے ایک مثال ہے اور اس طرز کے پارک صوبے کے دیگر اضلاع میں بنائیں گے۔

بلدیہ پارک خضدارکی تعمیر و مرمت اس طرح کیا گیا ہے کہ اس میں تمام تر خوبصورتی،فوارے ، نشست، اور سبزہ زار قائم و موجود ہے ، اور یہاں شہریوں کومناسب تفریح کا موقع میسر آئیگا ،اچیف آفیسر خضدار میونسپل کارپوریشن نذر خان زہری نے کہاکہ خضدار میں شہریوں کے لئے خوبصورت تفریحی پارک کی تعمیر ومرمت کا کام مکمل کیا گیا ہے،جسے خواتین و بچوں کے لئے کھول دیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی کئی مہینوں کی جدوجہدو محنت کے بعد سبزہ زار، ڈرپ سسٹم ، نشستوں کی تنصیب و دیگر سہولیات مہیائ کیئے جانے سے پارک کی خوبصورتی میںدٴْگنا اضافہ ہوا ہے ان کا کہنا تھاکہ بیچ شہر میں خوبصورت پار ک کا قیام شہریوں کے لئے تفریح کا باعث بنے گا،پارک میں شہریوں کے کھانے پینے اور بیٹھنے کی سہولت موجود ہے ، انہوںنے کہاکہ اس پارک میں تفریح کے ساتھ ساتھ مطالعہ کرنے کی بھی گنجائش موجودہے پٴْر فضائ مقام پر اپنے اسباق یاد کرنے اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری بھی اطمینان انداز میں کیا جاسکتا ہے۔

میونسپل کارپوریشن انتظامیہ پٴْر امید ہے کہ اس پارک کے ذریعے نہ صرف عوام کو تفریح میسر آئیگی بلکہ یہ محکمہ کے لئے آمدنی کا ذریعہ بھی بنے گا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خضدار( )گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار کی پرنسپل نے کلاسز کو تالا لگانے کے خلاف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبائ و طالبات کااحتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نعرہ بازی کررہے تھے ، مظاہرین سے خضدار پریس کلب کے سامنے عبداللہ شاکر ، محمد اقبال شیخ، مولانا کلیم اللہ خدرانی ،رابعہ رند ،مریم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خضدار کی پرنسپل نے بلاوجہ اسکول کی تالا بندی کرکے ہمیں پڑھنے سے روک دیا ، چونکہ علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی اسکول کے ساتھ معاہدہ ہے اور علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبائ و طالبات یہی پڑھتے ہیں ، تاہم گزشتہ روز مذکورہ اسکول کی پرنسپل نے صفائی کا بہانہ بنا کر کلاسز کی تالا بند ی کردی اور ہم پڑھنے سے محروم ہوگئے ، انہوںنے کہاکہ چونکہ قبل ازیں کورنا وبائ پھیلی ہوئی تھی جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند تھے ، اور کافی وقت طلبائ کا پہلے سے ضائع ہوچکا ہے اب مذید برآن جو چند ہفتے پڑھائی کے رہ گئے ہیں وہ بھی گرلز ہائی اسکول خضدار کی پرنسپل ضائع کرنا چاہ رہی ہے ، چونکہ صبح کے اوقات میں یہاں جو بچیاں و طالبات پڑھتی ہیں صفائی بھی انہی کی وجہ سے خراب ہوتی ہے جب کہ اس کا الزام شام کو پڑھنے والے طلبائ و طالبات کو دی جارہی ہے جو کہ تعصب پر مبنی عمل ہے یہی وجہ ہے کہ آج طلبائ و طالبات خضدار پریس کلب کے سامنے جمع ہیں اور احتجاجی کررہے ہیں ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل کا یہی رویہ برقرار رہا تو ہم اپنے احتجاج کو مذید وسعت دیں گے ، ان کے اس رویے کا نوٹس لیکر علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبائ و طالبات کے کلاسز کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔