ماہرین صحت کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے وبائی امراض میں اضافہ ہو سکتا ہے

منگل 13 اکتوبر 2020 14:46

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) فضائی آلودگی میں شدت آجانے کی بدولت فضاء میں’’ہوا‘‘ کا دبائو شدت اختیار کر جانے کی بدولت دوران ماہ بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے محکمہ موسمیات کی ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بارش کے نہ ہونے کیوجہ سے موسم تبدیل نہیں ہو رہاجس کیوجہ سے گرمی کی شدت برقرار ہیجو دوران ماہ جاری رہ سکتی ہے بارش نہ ہونے کے باعث فصلات پر بھی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران دن گرم اور خشک رہیں گیاور رات کے وقت بھی گرمی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے تاہم نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوگی جسکی وجہ سے فضا میں’’ ہوا‘‘ کا دبائو کم ہونا شروع ہو جائے گا جس کے نتیجے میں معمول سے ذیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں اور موسم سرما کا دورانیہ ذیادہ ہونے کا امکان ہے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آئندہ برسوں میں موسم گرما کے دورانیے میں اضافہ جبکہ موسم سرما کے دورانیے میں کمی واقع ہو سکتی ہے ماہرین صحت کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے وبائی امراض میں اضافہ ہو سکتا ہے وبائی امراض سے بچائو کے لیے عوام کو حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی وبائی امراض میں ٹائیفائیڈ ۔

(جاری ہے)

ملیریا۔نزلہ زکام۔ کھانسی وغیرہ شامل ہیں خاص طور پر دمہ میں مبتلا مریض ذیادہ متاثر ہونگے کیونکہ امسال موسم سرما کی شدت میں ذیادہ اضافہ ہو سکتا ہے اور دھند ذیادہ پڑ سکتی ہے جو سردی کی لہر میں شدت کا اضافہ بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :