موٹروے پر خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرنے والے افرار گرفتار

جمعرات 15 اکتوبر 2020 13:23

موٹروے پر خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرنے والے افرار گرفتار
رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹر وے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک بارات جو کہ مردان کی جانب جا رہی ہے بارات میں شامل چند گاڑیاں غفلت لاپروائی سے ڈرائیونگ کر رہے ہیں اور ایک گاڑی ہوائی فائرنگ میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے بارات میں شامل چار گاڑیاں، AFP-20, AEB-50, AJN-482, BRL-9750 کو کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب روک لیا گیا جبکہ تین گاڑیاں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی جن کا موٹروے پولیس کی جانب سے تعاقب کیا گیا اور مزید دو گاڑیاں LED-6753 اور اپلائیڈ فار رجسٹریشن 2020 کو رشکئی انٹرچینج کے قریب روک کر حراست میں لے لیا گیا جن میں جنید حیات،محمد ابراہیم،محمد عزیر،ماجدخان تمام کے خلاف سیکشن۔

279ppc کے تحت پرچہ دیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس سٹیشن مصری بانڈا کے حوالے جبکہ واجد زمان،امبر زمان کے خلاف تھانہ رسالپور میں 279ppc میں مراسلہ دیا گیا جب کہ مزید ایک نامعلوم گاڑی جو کہ فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث تھی موقع سے فرار ہوگی اس کے خلاف 279ppc اور 3/4 آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ رسالپور میں مراسلہ دیا گیا۔