صحافی مظہر نواز بھٹی کی خصوصی دعوت پرپاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے وفد کا مدینہ المنورہ کا خصوصی دورہ

خصوصی دورہ کے موقع پر صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی چوہدری نورالحسن گجر ،جنرل سیکرٹری ادریس احمد گنجہ ،سیکرٹری فنانس عمر فاروق کا استقبال ممتاز سینئر صحافی و کالم نگار مظہر نواز بھٹی ،محمد عمر سیف ودیگر نے کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 اکتوبر 2020 11:56

صحافی مظہر نواز بھٹی کی خصوصی دعوت پرپاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) ممتاز سینئر صحافی مظہر نواز بھٹی کی خصوصی دعوت پر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے وفد نے گزشتہ روز مدینہ منورہ کا خصوصی دورہ کیا خصوصی دورہ کے موقع پر صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی چوہدری نورالحسن گجر ،جنرل سیکرٹری ادریس احمد گنجہ ،سیکرٹری فنانس عمر فاروق کا استقبال ممتاز سینئر صحافی و کالم نگار مظہر نواز بھٹی ،محمد عمر سیف ودیگر نے کیا خصوصی دورہ کے موقع پر صحافتی وفد نے روضہ رسول صلی علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور ملک پاکستان کی خوشخالی اور پاک سعودی تعلقات کی مزید مضبوطی اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی مزید ترقی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں جبکہ مدینہ المنورہ حرم کے قریبی قدیمی وتاریخی کھجوروں کے باغات کا دورہ کیا

اس موقع پر مظہر نواز بھٹی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے پرتکف استقبالیہ کے موقع پر مظہر نواز بھٹی نے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب کی شاندار صحافتی خدمات پرفورم کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک میڈیا جس طرح سعودی عرب بھر میں مثبت صحافت کو فروغ دے رہا اسکی مثال سابقہ ادوار میں نہیں ملتی ہے میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کا حصہ ہوں انشاء اللہ مدینہ المنورہ میں بھی جلد ایک باڈی تشکیل دی جائے گی جس سے موروثی اور زرد صحافت کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب چوہدری نورالحسن گجر نے مظہر نواز بھٹی کی شاندار صحافتی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہمارا پورا فورم آپکے ساتھ کھڑا ہے انشاء اللہ آپ جب بھی ہمیں یاد کریں گے اپنے شانہ بشانہ پائیں گے آپ جیسے مخلص دوست ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔