Live Updates

حکومتی گھبراہٹ سے لگ رہا، شاید نومبر دیکھنا بھی نصیب نہیں ہوگا، سعید غنی

ساری حکومتی قیادت نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہے، یہ مافیاز کی حکومت ہے، مرضی سے لوگوں کو جتواکر حکومت بنائی جاتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سعید غنی، ناصر حیسن شاہ ودیگر کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 اکتوبر 2020 15:58

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2020ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومتی گھبراہٹ سے لگ رہا، شاید نومبر دیکھنا بھی نصیب نہیں ہوگا ،ساری حکومتی قیادت نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہے،یہ مافیاز کی حکومت ہے، مرضی سے لوگوں کو جتواکر حکومت بنائی جاتی ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اتنا گھبرائی ہوئی ہے، کہ ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ جان کیسے چھوٹے گی۔

ی ڈی ایم کو پہلا کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔کراچی کا جلسہ کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔کل جلسہ چاہے مریم نواز کی قیادت میں آیا ہو، بلاول بھٹو یامولانافضل الرحمان کی قیادت میں آیا ہو، لوگوں کو جذبہ دیدنی تھا۔ سمجھ نہیں آرہا کہ کل کراچی کے جلسے کے بعد حکومت کا کیا حال ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ عجیب مخلوق ہے ان کو معاشی بحران کا علم ہی نہیں ہے ۔

بلاول بھٹو نے جوباتیں کیں، وہ پیپلزپارٹی کا مئوقف ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ حکومت نااہل ہے، ساری حکومتی قیادت نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہے۔پاکستان میں لوگوں کومرضی سے جتوایا جاتا ہے اور حکومت میں مداخلت کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فریال تالپور پر الزام لگے تو جیل میں ،علیمہ خان چھوٹ جاتی ہے۔یہ دراصل مافیاز کی حکومت ہے، پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کے اندرونی الیکشن میں بھی دھاندلی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی گندم پیدا ہوئی وہ ضرورت کیلئے کافی تھی لیکن پھر بحران کیسے پیدا ہوگیا؟ہم نے 12لاکھ ٹن گندم کی پراکیورمنٹ کی ، کیا اس 12 لاکھ ٹن ک وجہ سے پورے ملک میں بحران ہے؟ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی جماعت نے اتنا برا پنڈال نہیں بنایا ، اس کے علاوہ ہماری یہ توقع ہے کہ جلسے کے شرکاء اس پنڈال سے بھی بہت زیادہ ہوں گے ، اس لیے جلسے کے مقام سے ملحقہ سڑک اور نمائش چورنگی کے علاقے میں ہماری طرف سے بڑی اسکرین ، ساؤنڈ اور لائٹس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے ، تاکہ جو لوگ پنڈال میں نہ آسکیں وہ باہر کھڑے ہوکر ہی جلسہ گاہ کا حصہ بن سکیں اور ان تک قائدین کی آواز پہنچائی جا سکے۔

ہم جلسے میں لوگوں کو لاکھوں ماسک دیں گے، ڈس انفیکشن کیلئے بھی اسپرے کا بندوبست کیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات