روات پولیس کی کارروائی، شادی پر ہوائی فائرنگ ،رقص و سرود کی محفل سجانے ،شراب نوشی پر مقدمہ درج ، دولہا سمیت 8مردوزن گرفتار

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:20

روات پولیس کی کارروائی، شادی پر ہوائی فائرنگ ،رقص و سرود کی محفل سجانے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) روات پولیس نے شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ ،رقص و سرود کی محفل سجانے ،شراب نوشی اور ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر کے دولہا سمیت 8 مرد و زن گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے رات گئے پیال کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل پر چھاپہ مارا جہاں ہوائی فائرنگ ، رقص وسرور اور شراب کی محفل جاری تھی۔

پولیس نے رقص و سرود پر نچھاور کی گئی رقم ایک لاکھ روپے، شراب کی بوتل ، خول کارتوس اور سائونڈ سسٹم کو قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ، میرج ایکٹ، ساونڈ سسٹم ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے دولہا سمیت 8ملزمان جن میں بابر شہزاد(دولہا)، احسن محفوظ، اظہر حسین، محمد یوسف، میسر حسین، عارفہ جہانگیر، ثمینہ بی بی اور عروج فاطمہ شامل ہیںکو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :