تھائی لینڈ میں مظاہرے بدستور جاری،پچاس سے زائدافرادگرفتار

مظاہرین کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ،پولیس کا منتشر کر نے کے لیے آنسو گیس ،واٹر کینن کا استعمال

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:50

تھائی لینڈ میں مظاہرے بدستور جاری،پچاس سے زائدافرادگرفتار
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) تھائی لینڈ میں حکام کی جانب سے سخت کریک ڈائون کے باجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پچاس سے زائد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ مظاہرین کی اکثریت طلبا کی ہے جو ملک میں بادشاہت سے متعلق دستوری اصلاحات کے علاوہ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کر رہے ہیں۔ تھائی وزیراعظم پرایوت چن اوچا حکومت مخالف مظاہرین کی جانب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مسترد کر چکے ہیں۔