قائد اعظم محمد علی جنا ح کی وفا ت کے بعد قوم یتیم ہو ئی ،لیاقت علی خان کی شہا دت کے ساتھ ہم بے آسرا ہو ئے،ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی

قوم جا گیر دارانہ جمہو ریت کے خونی شکنجو ں میں جکڑ دی گئی اور ہم فخر سے اسے جمہو ریت کہتے ہے جو دراصل غلا می کی بد تر ین شکل تھی،کنوینرایم کیوایم پاکستان

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 22:39

قائد اعظم محمد علی جنا ح کی وفا ت کے بعد قوم یتیم ہو ئی ،لیاقت علی خان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کی شہا دت کے حو الے سے منعقد ہ کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کسی زمین کے ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے قائد اعظم محمد علی جنا ح کی وفا ت کے بعد قوم یتیم ہو ئی جبکہ لیاقت علی خان کی شہا دت کے ساتھ ہم بے آسرا ہو ئے اور قوم جا گیر دارانہ جمہو ریت کے خونی شکنجو ں میں جکڑ دی گئی اور ہم فخر سے اسے جمہو ریت کہتے ہے جو دراصل غلا می کی بد تر ین شکل تھی آج ہم ایک ایسے جمہو ری دور میں جی رہے ہیں کہ جس میں پا رلیمنٹ کے اند ر کسان کی نما ئند گی جا گیر دار اور مز دوروں کی نما ئند گی سرما یہ دار کر رہا ہے جبکہ عوام کی نما ئند گی خاند ان یا خو اص کر رہے ہیں کیا کسی نے کبھی قائد اعظم محمد علی جنا ح شہید ملت لیاقت علی خان اور حسرت مو ہانی کے خاند ان کے افراد کو پا رلیمنٹ میں دیکھا جو اب نفی میں آئیگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے مہا جر رابطہ کو نسل کی کا وشوں کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ اس قسم کی تقر یبا ت سے نئی نسل کو شعور اور آگا ہی دینے میں مد د ملے گی قوم کے ساتھ ہما را عہد ہے کہ پاکستان ہم نے بنا یا تھا اور ہم بچائیں گے ہم مختلف دنو ں کو منا تے ہیں 14اگست کو ہم جشن منا تے ہیں لیکن ان قر با نیو ں کو یاد نہیں کر تے جو ہجر ت کے دوران پیش کی گئی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مز یدکہا کہ پیپلز پا رٹی بھٹو کی پھا نسی کو عدالتی قتل قرار دیکر اس کی دوبا رہ تحقیقات شروع کرنے کا مطا لبہ کر سکتی ہے تو ہم بھی ایک ایسے قتل کی تحقیقات کا مطا لبہ کر نے میں حق بجا نب ہیں جس کی قتل کی تحقیقات شروع ہو نے کے ساتھ ہی ختم کر دی گئی تھی ہم ایو ان میں لیا قت علی خان کی شہا دت کی تحقیقات کا مطالبہ رکھیں گے کا نفر نس کی صدارت معروف دانشور شا داب احسانے جبکہ سید سردار احمد،غلا م معین الدین اور اے کیو بند ھا نی نے بھی کا نفر نس میں اظہا ر خیال کیا۔