بلاول اور مریم نواز پاکستان کی بات کریں، ورنہ بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے
عوام ، بلاول اور مریم نوازکی پاکستان کیخلاف بات برداشت نہیں کریں گے، حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے،اگر نوازشریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔ وفاقی وزیر شہری ہوابازی غلام سرور خان کا ٹیکسلا میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 18 اکتوبر 2020
19:33
(جاری ہے)
اگر نوازشریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔
اداروں پر الزام تراشی کرکے نوازشریف نے ملک دشمنوں کو خوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نوازنے پاکستان کی بات نہ کی توعوام انہیں اٹھا کر بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ ہر جگہ سے ناکامی کے بعد نواز شریف کو جمہوریت یاد آئی ہے، ان کا بیانیہ اب کہیں بکنے والا نہیں، وہ سزایافتہ مجرم ہیں اور سوالات پوچھنے والے ہوتے کون ہیں ان کا مسئلہ کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ اداروں کے ساتھ ہے، ان کی تقاریر سول بالادستی اورجمہوریت کے لئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے ہے ، نوازشریف کے بھائی اور پارٹی کے لوگ این آراو مانگتے رہے ہیں، نوازشریف کی تنقید ان اداروں پرہے جوان کی اطاعت نہیں کرتے، انہوں نے ایک تقریر میں نیاعمران خان بنادیا۔ وہ دلیر ہیں تو ان کے منہ سے کلبھوشن کانام کیوں نہیں نکلتا ۔اسد عمر نے کراچی میں بحری امور کے وزیر علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2018کے انتخابات میں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، 11 جماعتی اتحادی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گوجرانوالہ میں کی گئی تقریر پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی تمام سیاست منافقت پر مبنی رہی ہے اور آج بھی منافقت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تمام تحریک اور بڑی تقریروں کا جمہوریت اور سول بالادستی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق صرف کرپشن کے پیسے کو بچانا اور سیاسی بھیک کی تحریک ہے۔مزید اہم خبریں
-
سپین کے فٹبالر یامال یونیسف کے خیر سگالی سفیر مقرر
-
انسانی حقوق اجتماعی انسانیت کا بنیادی جزو، وولکر ترک
-
ایران جنگ: بحری آئل ٹینکر پر امریکی حملے میں تین انڈین ملاح ہلاک
-
مہاجرین کی اکثریت غربت میں زندگی گزارنے پر مجبور، یو این رپورٹ
-
عمران خان پمز ہسپتال منتقل
-
سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 3500پاکستانی متحدہ عرب امارات سے بے دخل
-
اقتصادی سروے26-2025ء خود حکومت کے لئے چارج شیٹ اور بیڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے
-
ایران اگر ہار مان لے اور سفید جھنڈی لہرا دے تو تاریخ کی بہترین ڈیل ہوسکتی ہے
-
پنجاب کوپولیوسے پاک کردیا‘وزیرصحت کا دعویٰ
-
اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کرنے کی بجائے بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ
-
متحدہ عرب امارات سے بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کو امارات سے اپنے سامان کی واپسی کیلئے سہولت فراہم کرنے کا اعلان
-
یورپ اربوں ڈالر کے سائبر فراڈ روکنے میں امریکہ سے پیچھے کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.