کوٹلی،سماجی بہبود آفس میںسماجی تحفظ کی سکیم کے تحت یتیم بچوں میںن قدرقوم تقسیم کردی گئیں

پیر 19 اکتوبر 2020 17:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) سماجی بہبودکے آفس میںسماجی تحفظ کی سکیم کے تحت یتیم بچوںمیںنقدرقوم تقسیم کی گئیں۔نقدرقوم ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان ، سوشل ویلفیئرآفیسراخترحسین طاہرنے تقسیم کیں۔کلاس اول اعلیٰ سے کلاس سوئم تک کے بچوںمیںتین ہزارروپے جبکہ پانچویںجماعت سے آٹھویںجماعت کے یتیم طلباء وطالبات میںپانچ ہزارروپے تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدکوسوشل ویلفیئرآفیسراخترحسین طاہرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حکومت آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںغریب،یتیم اورنادارطبقہ کواپنے پائوںپرکھڑاکرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے اس سلسلہ میںبیوہ خواتین میںسلائی مشین کی تقسیم اوریتیم ،ناداربچیوںکوشادی کے لیے 80ہزارکے چیک بھی تقسیم کیے گئے ہیںجس کے لیے حکومت آزادکشمیرسالانہ لاکھوںروپے مختص کرتی ہے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان نے کہاکہ آزادکشمیرمیںقائم مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکے لیے بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے آزادکشمیرمیںقائم ن لیگ کی حکومت نے تعلیمی ادارہ جات میںمیرٹ پراین ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی، شفاف پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوںکوروزگارکی فراہمی سے لے کرخطہ کی تعمیروترقی میںگہری دلچسپی کاکریڈٹ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کوجاتاہے ۔