کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری آصف زرداری کی چال ہے ، زلفی بخاری

بنیادی طور پر یہ کہہ رہے ہیں،آئیے’’مک مکا‘‘پر اتفاق کرتے ہیں،بیان

پیر 19 اکتوبر 2020 21:14

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری آصف زرداری کی چال ہے ، زلفی بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کو آصف زرداری کی چال قرار دے دیا اور کہا یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اور حکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ کہہ رہے ہیں،آئیے’’مک مکا‘‘پر اتفاق کرتے ہیں، آپ ہماری کرپشن بچائیں گے اور ہم آپ کی حفاظت کریں گے، یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اورحکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔

زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کوآصف زرداری کی چال قرار دیتے ہوئے کہا 12 گھنٹے بعد سندھ پولیس نے زرداری کی کلاسک چال کے نتیجے میں گرفتار کیا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں، یہ اندر سے غدار ہیں۔