ملکی مسائل کاحل صرف نظام کی تبدیلی سے ممکن ہے، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

ریاست کے موجودہ اور مستقبل کے تمام سیاسی بحرانوں کا حل صرف صدارتی نظامِ حکومت ہے. خواجہ رمیض حسن

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اکتوبر 2020 11:02

ملکی مسائل کاحل صرف نظام کی تبدیلی سے ممکن ہے، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہپاکستان کے موجودہ اور مستقبل کے تمام سیاسی بحرانوں کا حل صدارتی نظامِ حکومت ہے. انہوں نے کہا کہ چہروں کی تبدیلی نہیں ملکی مسائل کاحل نظام کی تبدیلی سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں سیاسی مفادات کی خاطر آئینِ پاکستان میں بے جا ترامیم سے وفاق اور تعلیم کو نا قابل یقین نقصان پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں فی الفور پارلیمانی نظام کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے۔