راناثناء اللہ کے خلاف ارادہ قتل کا مقدمہ درج
کار سوار 4 لیگی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے روندنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کا متن
مقدس فاروق اعوان منگل 20 اکتوبر 2020 14:15
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بھی شئیر کی گئی تھی۔
جس میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ خاں کی گاڑی پولیس اہلکاروں کو دھکیلتی ہوئی نکل گئی۔ پولیس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ کی گاڑی کو روکا۔تاہم راناثناء کی گاڑی نے رکنے کی بجائے گاڑی تیز رفتاری سے چلا دی۔لیگی رہنما کی گاڑی پولیس اہکاروں کو دھکیلتے ہوئے تیز رفتاری سے آگے نکل گئی۔ خوش قسمتی پولیس اہلکار محفوظ رہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ نون کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اوران کے شوہر کیپٹن(ر)محمد صفدر سمیت مسلم لیگ(ن)کے راہنماﺅں کے خلاف لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے یہ مقدمہ پر ٹریفک میں خلل ڈالنے اورلاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت مہ درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں نون لیگی راہنماﺅ ں پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے. گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے میں تھانہ شاہدرہ لاہور میں نون لیگی راہنماﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا. ایف آئی آر پنجاب لاﺅڈ سپیکر ایکٹ اور کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کی گئی ہے جس کے مطابق ریلی کی شکل میں گوجرانوالہ میں جلسے کے لیے جاتے ہوئے نون لیگی راہنماﺅں اور کارکنوں نے شاہدرہ چوک لاہور پر بلااجازت ٹریفک بلاک کی جس سے شہریوں کو پریشانی لاحق ہوئی اور ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا پھیلاﺅ بڑھانے کی کوشش کی.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.