Live Updates

انسداد کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہی:عثمان بزدار

اکتوبر کے پہلے 20روز میں کورونا کیسوں کی تعداد اور مریضوں کی اموات بڑھی ہیں،شہری احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد2198 اور24گھنٹے کے دوران 108نئے کیس سامنے آئے،12مریض جاں بحق ہوئے

منگل اکتوبر 22:07

انسداد کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسداد کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔کچھ عرصہ قبل کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی تاہم اکتوبر کے پہلے 20روز میں کورونا کیسوں کی تعداد اور مریضوں کی اموات بڑھی ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریںکیونکہ کورونا کی دوسری لہرسے بچنے کیلئے شہریوں کاپہلے کی طرح تعاون ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

احتیاطی تدابیر پر تسلسل کے ساتھ عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے اور شہریوں کو بھی اپنی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ صوبے میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد2198ہوگئی ہے اور24گھنٹے کے دوران کورونا کے 108نئے کیس سامنے آئے اور12مریض جاں بحق ہوئے ۔پنجاب میں اب تک 2310مریض جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ 24گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے 8623ٹیسٹ کیے گئے اوراب تک 1474477ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ101760مریضوں میں سے 97252مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات