چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ ابرارالحق کا ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ

زچہ بچہ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیا گائنی کے شعبہ میں ہلال احمرہسپتال انتہائی اہمیت وافادیت کا حامل ہے جس میں زچہ بچہ کو مستعداوراعلیٰ معیار کی میڈیکل سروسز فراہم کی جارہی ہےجس سے دیگر سرکاری ہسپتالوں کاخاطر خواہ بوجھ کم ہوا ہے، ابرا رالحق

منگل 20 اکتوبر 2020 22:16

چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ ابرارالحق کا ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ (ہلال احمر)ابرار الحق نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور زچہ بچہ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیا۔کوارڈینیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم بابر،حاجی رمضان ودیگر بھی موجود تھے۔ابرارالحق نے کہا کہ گائنی کے شعبہ میں ہلال احمرہسپتال انتہائی اہمیت وافادیت کا حامل ہے جس میں زچہ بچہ کو مستعداوراعلیٰ معیار کی میڈیکل سروسز فراہم کی جارہی ہے جس سے دیگر سرکاری ہسپتالوں کاخاطر خواہ بوجھ کم ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انجمن ہلال احمر کے زیراہتمام طبی اداروں میں ترقیاتی وسعت صحت کے شعبہ میں انقلابی قدم ہے۔اس سلسلے میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے مخیر حضرات کافیاضانہ تعاون بھی قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زچہ بچہ کو علاج معالہ کی جدید اور شاندار طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کی کارکردگی مثالی ہے جس کو توسیع دیکر ہلال احمر انسٹی ٹیوٹ آف گائناکالوجی بنادیا گیا ہے جس میں زچہ بچہ کو عالمی معیار کی طبی سہولیات میسر ہیں۔انہوں نے ہلال احمر انسٹیٹیوٹ آف گائناکالوجی کے قیام کے سلسلے میں مخیر حضرات کے بھرپورتعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :